فرحت کی دہلی کیاپٹلس میں شمولیت

   

نئی دہلی ۔2 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فزیو پیٹرک فرحت نے دہلی کیاپٹلس کے ساتھ تین سالہ معاہدہ کیا ہے جس کا آج آغاز ہوچکا ہے ۔ فرحت جن کا ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ کی کامیاب مہم کے ساتھ معاہدہ ختم ہوا ہے ، وہ ماضی میں آئی پی ایل کے لئے کنگس الیون پنجاب اور ممبئی انڈینس کی خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔ دہلی کیاپٹلس کے ساتھ معاہدہ کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے فرحت نے کہاکہ انڈین پریمیر لیگ کے ساتھ دوبارہ وابستگی سے میں کافی خوش ہوں ۔ دہلی کیاپٹلس کی ٹیم جس نے گزشتہ سیزن میں کئی مثبت اشارے دینے کے علاوہ بہترین مظاہرہ بھی کیاہے اور 2019 ء میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ لبنانی نژاد آسٹریلیائی کھلاڑی نے مزید کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز ہے کہ میں دہلی کے ساتھ وابستہ ہوکر اس کی مزید ترقی میں اپنی خدمات انجام دوں ۔