حیدرآباد2 ڈسمبر (سیاست نیوز) صدر تلگو دیشم اور سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے مغربی گوداوری دورہ کے موقع پر معذور پارٹی کارکن کے مسائل کی سماعت کیلئے فرش پر بیٹھ کر کارکنوں کا دل جیت لیا۔ نائیڈو ‘حکومت کے خلاف مہم میں گوداوری کے دورہ پر ہیں۔ کوور میں معذور پارٹی کارکن سرینواس ملاقات کیلئے پہنچے۔ وہ نائیڈو کو یادداشت دینا چاہتے تھے۔ نائیڈو نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرکے کرسی کی بجائے سرینواس کے ساتھ فرش پر بیٹھ کر سماعت کی۔ر