فرضی تعلیمی سرٹیفیکٹس کی اجرائی کا شاخسانہ ، دو وائس چانسلرس گرفتار

   

حیدرآباد : /18 مئی (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے فرضی تعلیمی سرٹیفکیٹس ریاکٹ میں ملوث یونیورسٹیز کے دو وائس چانسلرز گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائمس اینڈ ایس آئی ٹی مسٹر اے آر سرینواس نے کہا کہ فبروری 2022 ء میں فرضی تعلیمی سرٹیفکیٹس فروخت کرنے اور کئی طلباء کی جانب سے ان سرٹیفکیٹس کو خریدنے کے سلسلے میں پولیس نے ریاکٹ بے نقاب کیا تھا ۔ سروے پلی رادھا کرشنن یونیورسٹی بھوپال مدھیہ پردیش سے وابستہ ملازمین نے جملہ 101 تعلیمی سرٹیفکیٹس یہاں کے طلباء کو دیئے تھے جن میں انجنیئرنگ ، ایم بی اے ، بی ایس سی اور دیگر شعبے شامل ہیں ۔ اس کیس میں اب تک 19 طلباء کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ 7 ایجنٹس کو بھی پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا ۔ اس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سنیل کپور نے ضمانت قبل از گرفتاری بھی حاصل کی تھی جبکہ وہاں کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کیتن سنگھ کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا ۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے رادھا کرشنن یونیورسٹی بھوپال کے دو وائس چانسلرس ڈاکٹر ایم پرشانت پلے اور ڈاکٹر ایس ایس کشوا کو گرفتار کرکے انہیں شہر منتقل کیا ۔ اس سلسلہ میں پولیس مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ب