فرضی کال سنٹر بے نقاب ، دو افراد گرفتار

   

5.5 لاکھ روپیوں کی دھوکہ دہی ، کمشنر حیدرآباد پولیس انجنی کمار
حیدرآباد : /3 ڈسمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے بین ریاستی فرضی کال سنٹر کو بے نقاب کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے کہا کہ اس ٹولی کا سرغنہ 32 سال گوپی کرشنا وینکٹ کرشنا واسو ہے جس کا تعلق ٹاملناڈو سے ہے وہ اپنے ساتھی نٹراجن اور مگم کے ہمراہ شہر کے علاقہ تروملگری میں فرضی کال سنٹر چلاتے ہوئے لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی میں ملوث تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹیڈ انڈیا ہیلت آرگنائزیشن کے نام سے ایک کال سنٹر چلایا جارہا تھا اور ہیلت انشورنس پر ڈسکاؤنٹ اور دیگر اسکیمات بتاکر عوام کو راغب کررہے تھے ۔ مذکورہ دھوکے بازوں نے فرضی کال سنٹر چلانے کیلئے 5 تا 10 ہزار روپئے تنخواہ پر خواتین کو ملازمت پر رکھا تھا اور ان کے ذریعہ شہریوں کو فون کرتے ہوئے ہیلت انشورنس اسکیمات میں سرمایہ کاری کے نام پر 5.5 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی میں ملوث ہوئے ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ دھوکہ بازوں کی ٹولی نے فرضی کال سنٹر کے ذریعہ 55 افراد کو دھوکہ دیا ہے ۔ اس کارروائی میں ٹاسک فورس نے کال سنٹر میں استعمال کئے جانے والے کمپیوٹر ، جعلی سرٹیفکیٹس ، سم کارڈس ، موبائیل فونس اور دیگر اشیاء ضبط کرتے ہوئے انہیں پولیس تروملگری کے حوالے کردیا ۔ ب