اویسی نے متنازعہ بلی بائی ایپ کو تنقید کا نشانہ بنایا
مراد آباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے کہاکہ بی جے پی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ہندوستان کے ائین کے وقار کو تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
دنگا پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی‘ چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ اور رمرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ پر الزام لگایاکہ وہ مذہب کے نام پر لوگوں نفرت پھیلنے والوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
مذکورہ مسلم لیڈر حال ہی میں ہری دوار میں ہوئے دھرم سنسدکا حوالہ دے رہے تھے‘ جس میں سادھوں اوردیگر کئی لوگوں نے کھلے عام مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کئے ہیں۔
اس کے علاوہ اویسی نے متنازعہ بلی بائی ایپ کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔انہوں نے اپوزیشن قائدین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو ”ہندوکارکنوں“ کی سرگرمیوں پر سوال نہیں اٹھارہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایاکہ بی جے پی صرف خواتین کے چیمئن ہونے کے نعرے لگاتے ہیں مگر ان کااحترام نہیں کرتی ہے۔
میگھالیہ گورنر ستیا پال ملک کی جانب سے حال ہی میں دیے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب گورنر بھی بی جے پی کی پالیسیوں پر تنقید کررہے ہیں۔
ملک نے زراعی قوانین پر مرکزی کی پالیسی پر ناراضگی کا اظہار کیااور حال ہی میں مبینہ طور پر جب انہوں نے زراعی قوانین کے متعلق تبادلہ خیال کے لئے ملاقات کے لئے پہنچے تو مودی کے غرور کا بھی انہوں نے تذکرہ کیاہے۔