فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف چیف منسٹر کے سی آر آہنی دیوار

   


اسمبلی حلقہ منوگوڑ میں وزیر ای دیاکر راؤ، صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق کی مہم
حیدرآباد۔ 22 اکتوبر (سیاست نیوز) صدر نشین ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق نے اسمبلی حلقہ منوگوڑ میں ریاستی وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات ای دیاکر راؤ کے ساتھ چنڈور منڈل میں ٹی آر ایس پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا اور مسلمانوں سے مختلف مقامات پر ملاقات کی۔ انہیں ریاست کی ترقی سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود اور فلاحی اسکیمات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کے 8 سال میں جو ترقی ہوئی وہ کانگریس اور تلگودیشم کے 60 سالہ دور حکومت میں نہیں ہوئی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت کے مختصر سے عرصے میں تلنگانہ تمام شعبہ حیات میں تیزی سے ترقی کی ہے۔ صدر نشین ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق نے چنڈور کے مختلف مقامات پر مسلم مرد و خواتین سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ انہیں اقلیتوں کی فلاحی اسکیمات سے واقف کرایا۔ بی جے پی کے ڈبل انجن حکومتوں کا تلنگانہ سے تقابل کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ بی جے پی صرف خوف و دہشت کا ماحول تیار کررہی ہے۔ ہر مسئلہ کو ہندو۔ مسلم سے جوڑتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں مسلمانوں کو پریشان کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ میں چیف منسٹر کے سی آر فرقہ پرستوں کے خلاف آہنی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ ریاست کے لا اینڈ آرڈر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے ملعون رکن اسمبلی کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ن