فرنٹ لائن ورکرس کو سب سے پہلے کوویڈ ویکسین: وزیراعظم

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہیلتھ اور فرنٹ لائن ورکرس کو سب سے پہلے کوویڈویکسین دیا جائے گا۔ ویکسین کی تیاری کے ساتھ ہی اس کا استعمال کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی خدمت انجام دینے والے ڈاکٹروں دیگر طبی عملے کے ارکان کیلئے کیا جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی تمام ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے چیف منسٹرس کے ساتھ بات چیت کررہے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کورونا سے شدید متاثرہ 8 ریاستوں کے چیف منسٹرس سے بھی خطاب کیا۔ اس مسئلہ پر سیاست کرنے والوں سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کی تیاری کے بعد اسے واجبی قیمت پر مارکٹ میں لایا جائے گا۔ قوم کا یہ فرض ہیکہ وہ سب سے پہلے اس ویکسین کو فرنٹ لائن ورکرس کیلئے استعمال کرے۔