فروری کے آخر تک ممبئی میں کورونا پابندیاں مکمل طور پر ختم کردی جائیں گی

   

ممبئی: ممبئی میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کی روک تھام کے لیے لگائی گئی پابندیاں فروری کے آخر تک پوری طرح سے ختم کردی جائیں گی۔ممبئی کی میئر کشوری پڈنیکر نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی پابندیوں سے ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی کو رواں ماہ کے آخر تک مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ممبئی کو مکمل طور پر کھولنے کا ذہن بنا لیا ہے ، لیکن لوگوں کے لیے ماسک پہننا اور سماجی دوری کے اصول پر عمل کرنا ضروری ہے ۔