فروٹ چاٹ

   

اجزا: کیلے چھ عدد، امرود آدھا سیب آدھا کلو،انگورایک پاؤ، اورنج جوس ایک کپ، شکر آدھا کپ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ، چاٹ مسالہ آدھا چائے کا چمچہ، لیمن جوس ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب:انگور کو دانے الگ کرکر دھو لیں اور علیحدہ رکھ دیں۔امرو د کے چھلکے اتار لیں بیج نکا ل لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں۔سیب کے بھی چھلکے اُتار لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچہ لیمن جوس ڈال کر رکھ دیں۔کیلے کو بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور لیمن جوس ڈال دیں اس سے یہ کالے نہیں ہو نگے۔اب ایک باؤل میں اورنج جوس ڈالیں ،چاٹ مسالہ ڈالیں،شکر ڈالیں ،کالی مرچ اور کٹے ہوئے پھل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں مزیدار افطاری کیلئے چاٹ تیار ہے۔