فرہادحکیم دوبارہ میئر کلکتہ منتخب

   

کولکتہ : ریاستی وزیر فرہاد حکیم کو ایک بار پھر کلکتہ کارپوریشن کا میئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ رکن اسمبلی اتین گھوش کو ڈپٹی میئر اور رکن پارلیمنٹ مالا رائے کو چیرمین مقرر کیا گیا ہے ۔21دسمبر کو کلکتہ کارپوریشن کے نتائج آنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج مہاراشٹر نیواس میں نو منتخب کونسلروں کی میٹنگ بلائی تھی۔میٹنگ میں ممتا بنرجی کے خطاب کے بعد پارٹی کے ریاستی صدر سبرت بخشی نے میئر، ڈپٹی میئر اور میئر اِن کونسل کے ناموں کا اعلان کیا۔