فریڈم کی ’ فریڈم فوڈ شالہ ‘ میں شیفس اور سیلبرٹیز کا مظاہرہ

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : فریڈم ہیلتھی کوکنگ آئیلس نے تفریحی اور مربوط پکوان کی سیریز ’ فریڈم فوڈ شالہ ‘ کا آغاز کیا ہے ۔ لاک ڈاؤن کے دوران وقت خاصہ مل رہا ہے ۔ اس سیریز کے ذریعہ کلیدی سیلبرٹیز اور شیفس کے پکوان کے ٹیلنٹ کے مظاہرہ کا اچھا موقع ہے ۔ اس سیریز کے کئی سیشنس ہیں ۔ تلگو ٹی وی سیلبرٹیز جیسے بھوشن ، واسو دیوی ، انکیتا ، شیف اسمیتا ڈگر اور مزید اس سیریز میں پکوان کے جوہر دکھائیں گے ۔ مسٹر پی چندرا شیکھرا ریڈی ، وائس پریسیڈنٹ ، سیلز و مارکیٹنگ ، فریڈم ہیلتھی کوکنگ آئیلس نے کہا کہ ’ فریڈم فوڈ شالہ ‘ پکوان کی بنیاد کو واپس لانے کا ایک اقدام ہے ، کارکرد کچن کے اصولوں اور روز بہ روز کی پکوان کی ترکیبوں کے ساتھ فطری جوہر جو پکوان کے تعلق سے ہوتا ہے اس کو اجاگر کرنا ہے ۔ سیلبرٹیز اور شیفس پکوان کے تعلق سے جو ٹیلنٹ رکھتے ہیں اس کا مظاہرہ اس سیریز میں کرینگے ۔۔