فری ٹیکہ کے لئے مودی کے شکریہ پر مشتمل پوسٹرس لگانے کی یونیورسٹیوں کو یو جی سی نے جاری کی ہدایت

,

   

نئی دہلی۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی)جس کا اعلی تعلیمی معیار کی دیکھ بھال کرنا کام ہے نے اتوار کے روزیونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ پیر کے روز سے تمام کے لئے شروع ہونے والے فری ٹیکہ کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کے شکریہ پر مشتمل پوسٹرس لگائیں۔

دوسری لہر کے پیش نظر امتحانا ت کی منسوخی پر جس تحریر تحریر کردہ ایک ویڈیو ریکارڈ سی بی ایس سی بورڈ کیندر ا ودیالیہ (کے وی) کے اسٹوڈنٹس کا ویڈیو منظرعام پر آیاتھا اس کے چند ہفتوں بعد یہ معاملہ سامنے آیاہے۔

ان ویڈیوز میں جوسوشیل میڈیا اکاونٹس پر پوسٹ کئے گئے ہیں اسکولی طلبہ نے آپ کاشکریہ مودی ہیش ٹیگ بھی ویڈیوز پوسٹنگ کے ساتھ شامل کیاتھا۔

حکومت کی جانب سے فنڈس فراہم کئے جانے والے تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کو یوجے سی نے ایک منظور شدہ پوسٹرس کا ڈائزن بھی جو ہندی او رانگریزی دونوں میں ہے روانہ کیاہے۔اس کے علاوہ کمیشن نے تمام اداروں کے انتظامیہ کو اپنے سوشیل میڈیا ہینڈلس پر بھی اس کو پوسٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پوسٹر پر تحریر ہے کہ ”تمام کے لئے ٹیکہ‘ دنیا کا سب سے بڑی ٹیکہ مہم‘ شکریہ وزیراعظم مودی“۔ سب سے پہلے یونیورسٹی آف دہلی نے زیر تجویز بیانرس چسپاں کیا ہے۔

اس کے علاوہ دن ختم ہونے تک یوجی سی نے ایک ”کاروائی پر مشتمل رپورٹ“بھی مانگی ہے جس نے تمام یونیورسٹیوں کو وقت کے خلا ف دوڑ لگانے پر مجبور کردیاہے۔

ایک ائی ٹی عہدیدار نے دی ڈائیلوگ نے کو بتایاکہ”اتوار کے روزہمیں یہ ای میل بھیجا گیا جس کو آج ہم نے دیکھا ہے جب ہم دفتر پہنچے تھے۔

آج کیمپس کے باہر لگائے گئے بیانرس پر مشتمل فوٹوس گروپس کی ایک کاروائی رپورٹ وہ چاہتے ہیں۔ ہم کیسے چند گھنٹوں میں بیانرس تیار کرسکتے ہیں؟“۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ‘ دہلی او ردیگر انتظامی سربراہان نے ایسی ہی مکتوب ای میل میں ملنے کی تصدیق کی ہے اور وہ بہت جلد بیانرس بھی لگادیں گے۔

ٹی او ائی نے ایک سرکاری ملازم کے حوالے سے کہا ہے کہ اسی طرح کی درخواست دیگر پبلک افیسوں کو بھی ملی ہے‘ جس میں ریلوے اسٹیشن‘ بینکس‘ اسپتال او ردیگر ریسرچ کے ادارے شامل ہیں۔ اس رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ایک ریلوے کے ملازم نے ایسی ہی پیغام ملنے کی تصدیق کی ہے۔