جگتیال /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلعی عہدیدار محکمہ صحت ڈسٹرکٹ میڈیکل آفسر، جگتیال سریدھر نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ضلع کلکٹر جی روی کے احکام کے مطابق نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت غیر متعدی امراض (این سی ڈی ) اسکیم کے تحت کنٹریکٹ کی اساس پر پر فزیوتھراپسٹ کے عہدے کو پْر کرنے کیلئے اہلیت رکھنے والے (فزیوتھراپی میں بیچلر ڈگری) امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔درخواست فارم اور دیگر نوٹیفکیشن کی تفصیلات جگتیال ضلع کی سرکاری ویب سائٹ https://jagtial.telangana.gov.inسے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ پْر شدہ درخواست فارم کے ساتھ خود کی تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ کی کاپیاں منسلک کرکے بتاریخ 15 ڈسمبر صبح 10.30 بجے تا 21/ڈسمبر شام 5 بجے تک دفتر ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر جگتیال (انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفس کمپلیکس ، مربوط ضلعی دفاتر کی عمارت کے ، کمرہ نمبر 226) میں داخل کریں ۔ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا۔