فسادیوں کو سبق سیکھانے کے ریمارک پر تنقید: اسد اویسی

,

   

دہلی فساد میں کیا سبق سیکھایا ، صدر مجلس کا امیت شاہ سے سوال،انتخابی جلسہ سے خطاب
احمد آباد : صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ان کے 2002 کے فسادیوں کو سبق سیکھانے سے متعلق ریمارک کے لیے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ گجرات کے کثیر مسلم آبادی والے علاقہ جوہا پورہ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس نے کہا کہ امیت شاہ 2002 میں جو سبق آپ نے سیکھایا کہ بلقیس بانو کی عصمت ریزی کرنے والوں کو آزاد کردیا جائے گا ۔ یہ سبق سیکھایا کہ بلقیس بانو کی تین سال کی بیٹی کا قتل کرنے والوں کو چھوڑ دیا جائے گا ۔ یہ بھی سبق سیکھایا کہ احسن جعفری کا قتل کیا جاسکتا ہے ۔ صدر مجلس نے امیت شاہ سے یہ بھی پوچھا کہ 2020 کے دہلی کے فسادیوں کو آپ نے کیا سبق سیکھایا ۔ گجرات کے ویجل پور اسمبلی حلقہ سے مجلس کی امیدوارہ زینب شیخ کی انتخابی مہم میں انہوں نے حلقہ کے عوام عوام سے پارٹی کی امیدوارہ کو ووٹ دینے کی اپیل کی جو عوام کی خدمت کریں گی ۔ اسد اویسی نے کہا کہ اگر آپ کانگریس یا عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں گے تو آپ کا ووٹ ضائع ہوجائے گا ۔ مجلس نے گجرات اسمبلی انتخابات میں 14 امیدواروں کو نامزد کیا ہے ۔ گجرات اسمبلی الیکشن دو مراحل میں 2 اور 5 دسمبر کو ہوگا ۔ پہلے مرحلہ میں 89 حلقوں کیلئے پولنگ ہوگی جب کہ دوسرے مرحلہ میں 93 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گئے ۔ 8 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔۔