نئی دہلی: فضائیہ نے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر فضائیہ کے 19کھلاڑیوں بشمول سارجنٹ پلکیت نارنگ، سارجنٹ محمد نورحسن اور ایل اے سی ہمانشو کو اعزاز سے نوازا ہے ۔ منگل کو یہاں ایک پروگرام میں ان کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل وی آر چودھری نے کہاکہ “آپ کی محنت اور جوش و جذبے سے آپ نے نہ صرف فضائیہ بلکہ ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے شاندار کامیابیوں پر فضائیہ کے جوانوں کو مبارکباد دی۔