فضائی الودگی۔ دہلی این سی آر میں متعدد تحدیدات کا نفاذ

,

   

نئی دہلی۔خانگی اور سرکاری دفاتر میں 50فیصد عملہ‘ دہلی کے 300کیلومیٹر کے علاقے کے 11میں سے چھ تھرمل پاؤر پلانٹس بند کرنا‘ اسکولوں‘

تمام قسم کی تعمیری سرگرمیوں پر 21نومبر تک روک کے ساتھ کالجوں اور تعلیمی اداروں میں چھوٹ کے ساتھ ان لائن کلاسیس کا ہی انعقاد‘ یہ وہ بعض ہدایتیں ہیں جوشدید فضائی آلودگی کے پیش نظر ایمرجنسی اقدامات کے طورپر دئے جانے والے احکامات کا حصہ ہیں۔


فوری اثر کے ساتھ یہ نافذ العمل ہو ں گے
مذکورہ ہداتیں‘ تاہم جس میں بشمول سپریم کورٹ کے زیر تحویز لاک ڈاؤن نہیں ہے‘ دہلی کے کم عمرمکینوں کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن پر سنوائی کے دوران دئے گئے ہیں‘ جن کا دعوی ہے کہ انہیں او ردیگر بچوں کے لئے شدید فضائی آلودگی صحت پر وبال بن رہا ہے۔

دہلی او راس کے اطراف واکنا ف کے علاقوں میں فضائی معیار ک انتظام کے لئے مقرر کردہ کمیشن (سی اے کیوایم)جو کہ وزرات ماحولیات‘ جنگلات اور موسمی تبدیلی (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کے تحت آتا ہے نے

منگل کے روز ایک ایمرجنسی میٹنگ طلب کی جس می فیصلہ کیاگیاتھا کہ بغیر گیاس کے ایندھن پر چلائے جکانے والے این سی آر ریاستوں کے تمام صنعتوں کو بند کردیاجائے گا‘سوائے ضروری سامان لانے والوں کے ٹریکس کے داخلے پر 21نومبر تک روک لگادی جائے گی‘ 15سال سے زائد قدیم پٹرول او رڈیزل کی گاڑیوں کودہلی کی سرکو پر نہیں چلائی جائیں گے‘ پی یو سی سرٹیفکیٹ کی سختی کے ساتھ جانچ کے ساتھ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو چلنے نہیں دیاجائے گا۔

اس میٹنگ میں فیصلہ کیاگیاہے کہ بسوں اورعوامی ٹرانسپورٹ کی موثر تعداد کی تعیناتی کے بشمول مخالف گرد بندوقوں کی تعیناتی‘ پانی کا چھڑکاؤ اور دھول او رمٹی کو دبانے لئے ہر تین روز میں انتظام۔

سڑکوں پر تعمیراتی او رانہدامی ملبہ ڈالنے والے افراد او رتنظیم پر جرمانہ او رڈی جی سیٹس پر جی آر اے پی کے مطابق مکمل امتناع جو ایک ماہ سے زائد عرصہ سے پہلے ہی یہ لاگو ہے۔

ایک دن قبل پیر کے روز سپریم کورٹ نے آلودگی پر قابو پانے میں مرکز او رریاستی حکومتوں بالخصوص دہلی حکومت کو پھٹکارلگائی تھی۔

ہرسال شمال مغربی ہندوستان میں دیوالی کے وقت کے اردگردفصل کے خریف کی کٹوتی عمل میں آتی ہے جس کا فضلہ جلائے جانے کے بعد فضائی آلودگی آسمان چھونے لگتی ہے۔

عدالت نے مذکورہ ریاستوں سے اس کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کااستفسار کیاتھا۔ سپریم کورٹ نے ہی فضائی آلودگی کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کی تجویز بھی پیش کی تھی