فلائی اوور سے گر کر2 نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد4 اگسٹ ( سیاست نیوز ) فلائی اوور سے گر کر دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ گچی باؤلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ مہلوکین کی شناخت آندھرا پردیش کے روہت اور بالا پرسنا کے طور پر کی گئی جو میاں پور میں مقیم تھے، دونوں موٹر سائیکل پر مجید بنڈہ سے حفیظ پیٹ جا رہے تھے کہ کتہ گوڑہ فلائی اوور پر ان کی گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی اور وہ دونوں فلائی اوور سے نیچے گر پڑے، انہیں شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیاجہاں ان کی موت ہو گئی۔ گچی باؤلی پولیس نے کیس درج کر کے نعشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔