فلاحی اسکیموں کی حکومت چاہئے یا گھوٹالوں کی؟

   

عوام سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں، شاد نگر میں جلسہ عام سے ریاستی وزیر کے ٹی آر کا خطاب
شاد نگر : 5 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر بلدیہ و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی آر نے شادنگر مارکیٹ یارڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی عوام کو موجودہ دور میں سونچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ کانگریس اور بی جے پی بلند بانگ دعووں کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اسکیموں کی حکومت چاہیے یا پھر گھوٹالوں کی کانگریس حکومت چاہیے۔اس بات کو سنجیدگی سے عوام غور کریں اور آئندہ کا فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ روشنی دینے والی حکومت یا پھر ایسی کانگریس چاہتے ہیں جو آگ لگانے والی حکومت چاہیے۔ ریاستی آئی ٹی بلدی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ ٹھیک اور صحیح فیصلہ کریں۔ شادنگر حلقہ میں 1760 ڈبل بیڈروم مکانات کا آغاز کرنے کے بعد انہوں نے مقامی کاٹن مارکیٹ میں مقامی ایم ایل اے وائی انجیا یادو کی سرپرستی میں منعقدہ جلسہ عام میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے سی آر بہت جلد ہی بڑی اسکیمات کا اعلان کرنے والے ہیں۔ انہوں نے عوام کو بھروسہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لکشمی دیوی پلی ریزروائر کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، فی الحال کولہاپور، اودنڈپور، کریوینا، یدولا اور دیگر پراجیکٹوں کا کام مکمل ہونے کے بعد شروع ہو جائے گا۔ یہ مضحکہ خیز ہے کہ وہی قائدین جنہوں نے پالامورو پراجکٹ کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا اور مقدمات درج کروائے تھے اب وہ اس منصوبہ کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ان ہی کے پارٹی لیڈر امریندر سنگھ نے خود کہاکہ ریونت ریڈی جیسا آر ایس ایس لیڈر پارٹی میں ہوتا ہے تو پارٹی تباہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ مودی کو یہ کہتے ہوئے دیکھیں گے کہ ٹی آر ایس بی جے پی میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتی ہے تو آپ ہنسیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکمرانی تمام ذاتوں اور مذاہب کا یکساں احترام کرنے والی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایم ایل اے انجیا یادو کی نمائندگی پر شادنگر حلقہ کے کتور منڈل میں ایک آئی ٹی ہب فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ ریاستی وزیر بلدیہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی آر کے خطاب کے دوران جلسہ گاہ میں موجود آشا ورکروں نے حکومت کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔ نعرے بلند کرنے والے اشا ورکر خواتین کو جلسہ گاہ میں موجود پولیس اہلکاروں نے اشا ورکر خواتین کو گرفتار کر کے جلسہ گاہ سے باہر لے گئے۔ اس کے علاوہ ریاستی وزیر کے دورہ کے ضمن میں پولیس نے سے وابستہ قائدین، پی ایس بی قائدین، سی ائی ٹی یو کے قائدین اور دیگر کو ریاستی وزیر کے شادنگر حلقہ میں دورے سے قبل ہی گرفتار کر لیا۔