فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے انڈیا کی دو ملین ڈالر مدد

,

   

رملہ (مغربی کنارہ) ۔ 19 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کیلئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو دو ملین امریکی ڈالر کی امداد دی ہے۔ اس سے کورونا وائرس بحران کے درمیان ایجنسی کے اہم پروگراموں اور خدمات میں مدد ملے گی جیسے تعلیم اور صحت۔ انڈیا نے یو این ایجنسی کے لئے اپنے سالانہ عطیے کو بڑھاتے ہوئے 2016 ء میں 1.25 ڈالر سے 2019 ء میں پانچ ملین ڈالر کیا ہے ۔ اس نے مزید پانچ ملین ڈالر 2020 ء میں فراہم کرنے کا عہد کیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ عطیہ ہندوستان کو یو این ایجنسی کے ایڈوائزری کمیشن کا رکن بننے کی راہ ہموار کرے گا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ نے کووڈ۔19 وباء سے درپیش چیلنجوں کے مخصوص حالات میں اس کی بنیادی خدمات کو برقرار رکھنے میں ہندوستان کی مالی کی ستائش کی ہے ۔ نمائندہ ہندوستان برائے مملکت فلسطین سنیل کمار نے یو این ایجنسی کو عطیہ پیش کیا۔