فلسطینی گاؤں کھلی جیل میں تبدیل

   

مقبوضہ : مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں عقربا کے شمال میں واقع خربہ یانون نامی کو صیہونی حکام نے کھلی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے ۔ نہ صرف قابض اسرائیلی بلکہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے بھی خربہ یانون کی فلسطینی آبادی پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ خربہ یانون کی 80فیصد آبادی وہاں سے نکالی جاچکی ہے اور ان کی اراضی اور املاک پر یہودی آباد کاروں کا قبضہ ہے ۔ خربہ یانون کی دیہی کونسل کے سابق چیرمین راشد مرار نے بتایا کہ یانون کی 80فیصد آبادی کو ان کے گھروں اور اراضی سے نکالا جاچکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 25سے زائد خاندانوں کے تقریباً 300 افراد وہاں رہائش پذیر تھے مگر اب وہاں صرف 6 خاندانوں کے 40 افراد بچ گئے ہیں ۔ راشد مرار نے کہا کہ کوئی شخص بغیر کسی وجہ سے اپنا گھر بار اور زمین نہیں چھوڑتا ۔ یہودی آبادکاروں اور اسرائیلی فوج کے مظالم سے تنگ آکر خربہ یانون کے فلسطینیوں نے وہاں سے ہجرت کی ۔