فلسطین او راسرائیلی مظاہرین کے مابین نیو یارک شہر میں پرتشدد جھڑپیں

,

   

نیویارک پولیس محکمہ کی جانب سے جانچ کی شروعات
نیویارک۔جمعرات کے روز مقامی وقت کے مطابق نیویارک شہر کے ٹائمز اسکوائر پرفلسطین اوراسرائیلی حامیوں کے درمیان میں پرتشدد جھڑپیں پیش ائی ہیں۔

فاکس نیوز کی خبر ہے کہ ٹائمز اسکوئر کی جھڑپیں اسرائیل او رفلسطین کے مابین امن معاہدے طئے پانے کے کچھ گھنٹوں بعد پیش آیاہے جس میں حماس نے کہاکہ جمعہ کے روز 2بجے شام سے اس پر عمل کیاجائے گا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہر کے وسط پر مین ہاٹن کی سڑک کے کنارے لوگوں کے ہجوم پر ایک دھماکہ آلہ پھٹ پڑا۔۔

مذکورہ نیویارک پولیس محکمہ نے فاکس نیوز کو بتایاکہ دو کمرشیل آتشیں ایک کار میں پھینکے گئیں اور ایک فرد معمولی زخمی ہوا ہے۔

YouTube video

ایک خود مختار صحافی لیاروے جانسن کی جانب سے پوسٹ کئے گئے دیگر ویڈیوز میں دیکھا گیاہے کہ ٹائمز اسکور کے وسط میں متعدد لڑائیں پیش آرہی ہیں اورپولیس اس تصادم کو دور کرنے میں مصروف ہے۔

فاکس رپورٹ کی خبر کے بموجب نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے کہاکہ احتجاج کے دوران متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں پچھلے ایک اورنصف ہفتہ سے موافق فلسطینی احتجاجی امریکہ کے سب سے بڑی شہر میں مارچ کررہے ہیں۔

پچھلے منگل کے روز ہزاروں مظاہرین نے ٹریفک جام کردی تھی کیونکہ وہ مین ہاٹن میں 24ویں سڑک کی طرف گامزن تھے۔

پچھلے ہفتہ میں اس وقت اسرائیل کی جارحیت نے شدت اختیار کی جب حماس نے حماس نے 4000راکٹس اسرائیل کی طرف داغے اور اسرائیل ائیرفورسس نے غازہ پٹی بھر میں فضائی حملوں کی شروعات کردی تھی۔