فلسطین کا حل بہرحال ڈھونڈنا ہوگا :اردغان

,

   

مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی مظالم روکیں گے، تعاون کونسل سے خطاب

انقرہ: صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور کرغزستان کے درمیان تجارتی تعلقات مزید بڑھائے جائیں گے۔صدر اردغان نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس سے ں خطاب کیا۔دونوں ممالک کی سلامتی ایجنسیوں کے درمیان تعاون، تربیتی سرگرمیوں اور تکنیکی معاونت کے منصوبوں کے ذریعے کامیابی سے جاری ہونے پر زور دیتے ہوئے اردغان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (فیتو) سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد بلا رکاوٹ جاری رہے گی آج ہم مشترکہ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کے ذریعے اپنے تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔اردغان نے کہا کہ غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی مظالم نے عالمی سطح پر انسانی ضمیروں کو مجروح کیا ہے، اب اسرائیل کے لبنان پر حملے پوری خطے کی سلامتی اور بین الاقوامی نظام کو دھمکی دے رہے ہیں آذربائیجان کے شوشا شہر میں ہونے والے غیر رسمی ترک ریاستوں کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ہم نے غزہ میں شہریوں کو بلا امتیاز نشانہ بنانے کی مذمت کی تھی۔ اور فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی اپیل کی تھی، ترک دنیا کے طور پر فلسطین کے مسئلے کے مستقل اور منصفانہ حل کے لیے ہماری کوششیں جاری رکھنا انتہائی اہم ہے۔صدر نے کہا کہ اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ سمیت کثیر الجہتی اقدامات میں کرغزستان کی حمایت کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔صدر ترکیہ نے اقوام متحدہ کے حالیہ جنرل اسمبلی خطاب کے دوران بھی عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ صیہونی مملکت کی من مانی کارروائیوں پر خاموش نہ بیٹھے۔ ظلم کے خلاف خاموشی بجائے خود ظلم ہے۔ ہم ہزاروں بلکہ لاکھوں بے گناہ فلسطینیوں کو جابر یہودیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔