فلسطین کی حمایت میں پوسٹ پر نوجوان گرفتار

   

وجیا نگر : کرناٹک پولیس نے فلسطین کی حمایت میں واٹس ایپ پر مبینہ طور پر اشتعال انگیز نعرہ پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت عالم باشا کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ہوسپیٹ ضلع کا رہنے والا 20 سالہ نوجوان ہے ۔ اسے جمعرات کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے فلسطین زندہ باد کا نعرہ واٹس ایپ پر پوسٹ کیا تھا۔ کچھ یوزر نے ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ باشا کے خلاف تعزیرات ہند (سی آر پی سی) کی دفعہ 108 اور 151 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔