حیدرآباد۔31جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ میں فلمی تفریح کیلئے دیئے جانے والے سب سے اہم ایوارڈ ’’نندی ایوارڈ‘‘ کی جگہ ’’اب ’’غدر ایوارڈ‘‘ دیا جائے گا۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج رویندرا بھارتی میں منعقدہ انقلابی شاعر و گلوکار غدر کی یوم پیدائش تقریب سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے غدر کی یادگار کی تعمیر کے علاوہ انہیں خراج پیش کرنے کیلئے نندی ایوارڈ جو متحدہ ریاست آندھراپردیش میں دیا جاتا رہا ہے اس کی جگہ اب غدر ایوارڈ فلمی شخصیات اور اداکاروں و گلوکاروں کو ریاستی حکومت کی جانب سے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے گذشتہ یوم غدر کے مجسمہ کی تنصیب کے علاوہ ان کی یادگار کی تعمیر کے لئے اراضی حوالہ کرنے کے احکام جاری کئے تھے ۔ 3