فلم اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کانگریس میں شامل ۔ 

,

   

نئی دہلی : لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی سیاسی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔ پچھلے دنوں ایک کرکٹ کھلاڑی نے بھی اپنی سیاسی سفر بی جے پی سے شروع کیا ہے ۔ اور اب بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے کانگریس قومی صدر راہل گاندھی سے ملاقات کر کے کانگریس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے سرکاری ٹوئیٹر بلاگ پر یہ بات بتا ئی گئی ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے شریمتی ارمیلا ماتونڈکر کا پارٹی میں استقبال کیا ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے اس اشارہ دیا کہ اداکارہ ماتونڈکر کانگریس میں شامل ہوں گی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارمیلا ماتونڈکر نے کہا کہ میں کانگریس کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔

خاص طور پر راہل گاندھی جی جنھوں نے میرا والہانہ استقبال کیا ہے ۔ آج میری زندگی کا بہت بڑا دن کیونکہ آج میں سیاست میں شامل ہونے والی ہوں ۔ میرے فیملی ممبر گاندھی جی اور نہرو جی کے اصولوں پر کاربند ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اظہار خیال کی آزادی ہونا بیحد ضروری ہے ۔ آج کے دور میں اظہار خیال کرنا خطرناک ہوتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں اپنی خوبصورتی کی نمائش کرنے نہیں آئی ہوں ۔ میں یہاں اسلئے ہوں کہ میں کانگریس کے نیک خواہشات کا خواہش مند ہوں ۔

واضح رہے کہ ماتونڈکر نے فلموں میں اپنا کیئریر 1980میں مراٹھی فلم ’’ زاکول ‘‘ سے شروع کیا تھا ۔ اس کے کچھ سال بعد فلم ’’ کل یگ ‘‘ میں ششی کپور کے ساتھ بطورہیروئین کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں ستیا ، رنگیلا ، جدائی اور قرض شامل ہے