فلم انشاء اللہ میں سلمان کی جگہ شاہ رخ خان!

   

ممبئی ۔ فلم ‘انشاء اللہ’ کئی سالوں سے خبروں میں ہے۔ اس فلم سے سلمان خان اور عالیہ بھٹ کا نام جوڑا جا رہا ہے لیکن اس دوران اسٹارکاسٹ کے حوالے سے ایک بڑی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔ بالی ووڈ خبریکی رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی اگلی فلم ‘انشاء اللہ’ کی شوٹنگ اسی سال سے شروع ہو سکتی ہے لیکن اسٹار کاسٹ کے حوالے سے ابھی تک کچھ بھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان کو اس فلم سے باہرکیا جا سکتا ہے اور شاہ رخ خان اس فلم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ کافی عرصے سے سنجے لیلا بھنسالی اور سلمان خان کے درمیان اختلافات کی خبریں آ رہی ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی اور سلمان خان فلم ہم دل دے چکے صنم میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ تب سے لوگ ان کی اگلی فلم کا انتظارکر رہے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شائقین کا انتظار کتنا طویل ہوگا۔