فلم انڈسٹری کے افراد کو دھوکہ دینے والی خاتون شلپاچودھری کی پولیس تحویل

   

پولیس کی تفتیش ، موبائیل ڈاٹا اور بینک اکاؤنٹس کی جانچ اور مزید تحقیقات جاری

حیدرآباد ۔ 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو دھوکہ دینے والی شاطر خاتون شلپاچودھری کو اپریلی کی عدالت نے دو دن کی پولیس تحویل میں دیدیا ہے۔ پولیس کی جانب سے داخل کردہ درخواست کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا۔ نارسنگی پولیس اور ایس او ٹی پولیس نے شلپاچودھری کو نارسنگی پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے اس خاتون سے پوچھ تاچھ کا آغاز کیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق شلپاچودھری نے پولیس سے پہلے کسی بھی قسم کے کوئی مؤثر جوابات نہیں دیئے اور نہ ہی تحقیقات میں پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔ تاہم بعدازاں پولیس نے شلپاچودھری کے موبائیل کال ڈیٹا، واٹس اپ کی چیاٹنگ اور بینک اسسٹمنٹ کے متعلق سوالات کی بوچھا کردی۔ ذرائع کے مطابق شلپاچودھری نے پولیس کو بتایا کہ بہت سارے افراد نے کالے دھن کو جائز بنانے کی خاطر بڑے پیمانے پر انہیں رقم دی تھی اور سرمایہ داری کی شکل میں رقم دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ چند افراد نے زائد شرح سود کی خاطر قرض کے طور پر اس خاتون کو رقم حوالے کیا تھا۔ تاہم اس رقم سے کئے گئے سرمایہ اور خریدی گئی جائیداد کے متعلق شلپاچودھری نے کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی پولیس کے سوالات کا کوئی مؤثر جواب دیا۔ پولیس پوچھ تاچھ کے بعد اس نتیجہ پر پہنچی ہیکہ اس شاطر خاتون نے رقم ہڑھنے کیلئے اس طرح کے اقدامات کئے۔ شلپاچودھری سے پولیس کی پوچھ تاچھ جاری رہے گی۔ع