فلم اور ٹی وی ایکٹر بکرمجیت کنورپال کی کورونا سے موت

   

ممبئی :۔ فلم اور ٹی وی اداکار بکرمجیت کنورپال کا کورونا وائرس کے باعث کل انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 52 سال تھی ۔ انہوں نے کئی فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا تھا ۔ آرمی آفیسر کی حیثیت سے ریٹائر ہونے کے بعد انہوں نے فلموں صنعت کا رخ کیا تھا ۔ فلم ساز اشوک پنڈت اور دیگر نے ان کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور کہا کہ معاون اداکار کی حیثیت سے انہوں نے اپنی ایک پہچان بنائی تھی ۔۔