فلم دنگل کی اداکارہ سہانی بھٹناگر کا 19 سال کی عمر میں دیہانت

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکار عامر خان کی سوپر ہٹ فلم ’’دنگل‘‘ میں اُن کی بیٹی ببیتا کماری کے بچپن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سوہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں چل بسیں۔ میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل اداکارہ کی ٹانگ میں فریکچر ہوا تھا جس کے علاج کے لئے انہوں نے دوائیاں لی تھیں۔ ان دوائیوں نے اداکارہ کی صحت پر منفی اثر ڈالا جس کے بعد ان کے پورے جسم میں پانی بھر گیا تھا۔ سوہانی بھٹناگر کو تشویشناک حالت میں دہلی کے ایمس میں داخل کیا گیا جہاں اداکارہ کا علاج جاری تھا لیکن ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی جس کے باعث وہ آج صبح چل بسیں۔ اداکارہ کی اچانک موت پر مداح اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔