ممبئی ، 23 اپریل ( ایجنسیز)کیا فلم ‘راکا’ میں دیپیکا پڈوکون کا اسکرین ٹائم کم کردیا گیا ہے؟ اس طرح کے چرچے حال ہی میں ہو رہے ہیں۔کچھ رپورٹس نے یہ شک پیداکیا تھا کہ ایٹلی کی فلم میں دیپیکا کا کردار فلم شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردیاگیا تھا لیکن اس سے پہلے کہ یہ افواہیں مزید بڑھیں، فلم بنانے والوں نے اس معاملے پر ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں سچائی ہے۔ راکا ٹیم نے واضح کیا ہے کہ اللو ارجن کی زیادہ بجٹ والی فلم میں دیپیکا پڈوکون کے کردار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اورکردار کم کرنے کی تمام افواہوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔اللو ارجن اسٹارر راکا ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی آنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم تقریباً 800 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ پر بنائی جا رہی ہے۔ فلم کے اعلان سے پہلے ہی قیاس آرائیاں شروع کردی تھی۔ فلم کا نام اور فرسٹ لک سامنے آنے پر شائقین کا جوش مزید بڑھ گیا۔ دریں اثنا فلم سازنے دیپیکا پڈوکون کے ارد گرد افواہوں کو ہلکے سے نہیں لیا اور فوری طور پر سچائی کو واضح کیا.-پروڈکشن ٹیم نے باضابطہ طور پر واضح کیا سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ راکا میں دیپیکا پڈوکون کلیدی کردار اداکر رہی ہیں، اور شوٹنگ آسانی سے اورمکمل توانائی کے ساتھ جاری ہے۔ فلم راکاکی ہدایت کاری ایٹلی کر رہے ہیں، جنہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ جوان جیسی بلاک بسٹر فلم دی ہیں۔ فلم میں اللو ارجن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ اسے ایک سائنس فائی سوپر ہیرو فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ اللو ارجن کا پہلا لک حال ہی میں جاری کیا گیا تھا اور پرستار بہت خوش تھے۔ رپورٹس کے مطابق فلم میں دیپیکا کے علاوہ مرونال ٹھاکر اور رشمیکا مندنا بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ یہ فلم 2027 میں ریلیز ہونے والی ہے۔E