فلم فیئر ایوارڈ

,

   

رنویرسنگھ بہترین اداکار ، عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ
گوہاٹی ۔ /16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گوہاٹی میں منعقدہ 65 ویں فلم فیئر ایوارڈس میں اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ نے 10 ایوارڈ حاصل کئے ۔ایوارڈ تقریب میں بالی ووڈسے وابستہ تمام فلمی ستاروں نے شرکت کی ۔ اس کے ساتھ پرفارمنس کے ذریعہ محفل کو چارچاند لگادیئے ۔ ایوارڈ تقریب میں فلم گلی بوائے ہی چھائی رہی ۔ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے بہترین فلم ، ہدایت کار ، اداکار ، اداکارہ ، معاون اداکار ، معاون اداکارہ ، میوزک ، اشعار ، مکالمے اور بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ حاصل کرلیا ۔ زویا اختر کو بہترین ہدایت کاری کا اعزاز ملا ۔