فلم نگر میں جسم فروشی کے ریاکٹ کا پردہ فاش ، دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 13 مئی (سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ فلم نگر میں چلائے جارہے ایک جسم فروشی کے ریاکٹ کو پولیس نے بے نقاب کردیا۔ مساج تھراپی سنٹر کی آڑ میں لڑکیوں سے جسم فروشی کروانے والے اس ریاکٹ کا پولیس نے پردہ فاش کردیا اور اس سنٹرس سے نوجوان لڑکیوں کو آزاد کروالیا۔ خفیہ اطلاع کے بعد پولیس بنجارہ ہلز نے اپنی ٹیم کے ساتھ ’’الیور لیک اسپا‘‘ سنٹر پر دھاوا کیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ اس اسپا سنٹر میں جسم فروشی کا کاروبار کیا جارہا ہے۔ اسپا سنٹر میں مساج تھراپی کی سہولت فراہم کی جارہی تھی اور اس مساج تھراپی کی آڑ میں جسم فروشی کی جارہی تھی۔ بیرونی ریاستوں بالخصوص شمال مشرقی ریاستوں سے لڑکیوں کو مساج تھراپی کے نام پر طلب کیا جاتا ہے اور مساج کی آڑ میں ان سے جسم فروشی کروائی جارہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ مساج تھراپی کے نام پر بھاری رقومات کو حاصل کرتے ہوئے جسم فروشی کی جارہی تھی۔ پولیس نے اس سنٹر کے منیجر سمنت اور سوما کومل کو گرفتار کرلیا۔ع