فلم پٹھان میں جان ابراہم کی پہلی جھلک منظر عام پر

   


ممبئی۔ فلم پٹھان میں سے جان ابراہم کی پہلی جھلک منظر عام پر پیش کی گئی ہے۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سال 2023 میں اپنی تین فلموں کے ساتھ مداحوں کو بڑا تحفہ دینے جا رہے ہیں۔ کنگ خان کی پہلی فلم پٹھان جنوری میں ریلیز ہوگی۔ حال ہی میں اس فلم سے اداکار جان ابراہم کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے۔ اس لک میں جان ابراہم کافی رف اینڈ ٹف انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ پٹھان میں جان کی پہلی جھلک دیکھ کر لگتا ہے کہ اداکار اس فلم میں پولیس والے کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔ فلم پٹھان سے جان کی پہلی جھلک کا انکشاف کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا وہ سخت ہیں اور دلیرانہ انداز میں کھیلتے ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہ رخ خان کی یہ آنے والی فلم 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم تین زبانوں ہندی، تامل اور تلگو میں ریلیز کی جائے گی۔ اداکار جان ابراہم فلم پٹھان میں ولن کا کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم میں شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے علاوہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ فلم میں آشوتوش رانا اور ڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم میں اداکار سلمان خان کا کیمیو بھی نظر آئے گا۔جان کو ولن کے طور پر کاسٹ کرنے کے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے، پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے کہاجان ابراہم پٹھان کے مخالف، ولن ہیں۔میرا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ اگر ولن کا پروجیکشن ہیرو سے بڑا نہیں ہے تو کم از کم اس کے برابر ہونا چاہیے۔جب ولن خطرناک ہو، تب ہی ان کے درمیان تصادم شاندار ہو سکتا ہے۔ شاہ رخ اور جان کا یہاں ٹکراؤ غیر معمولی ہوگا۔