فلم ڈائریکٹر باسو چٹرجی کا دیہانت

   

ممبئی۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) سینئر فلم ساز باسو چٹرجی جو اپنی ہلکی پھلکی تفریحی فلموں جیسے رجنی گندھا اور چت چور کیلئے بہت مشہور ہوئے، ان کا آج دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 93 سال تھی۔پسماندگان میں تین بیٹیاں شامل ہیں۔ وہ پیرانہ سالی سے متعلق صحت کے مسائل سے دوچار تھے اور ممبئی کی قیام گاہ پر انتقال کیا۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو وزیراعظم نریندر مودی اور بالی ووڈ نے باسو چٹرجی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔