فلوریڈا میں سمندری طوفان ہیلن نے شدت اختیار کرلی

   

فلوریڈا : فلوریڈا میں سمندری طوفان ہیلن نے شدت اختیار کرلی جو کیٹگری تھری میں تبدیل ہوگیا ۔ میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں سمندری طوفان کے باعث ساحلی شہر ٹمپا طوفانی بارشوں کی زد میں ہے ، سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق ہوائیں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، طوفانی بارشوں سے ٹمپا برج اور تمام ہوائی اڈے بند کرکے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس سے قبل چین کے شہر شنگھائی میں طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچادی تھی ۔