فلپائن میں سڑک حادثہ چھ افراد ہلاک

   

منیلا 13 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فلپائن کے منڈاناو میں جمعہ کی صبح کئی گاڑیوں کے تصادم میں چار بچوں سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا چار بجے سلطان قدرت صوبے کے تنکرونگ سٹی میں نیشنل ہائی وے پر ہوا۔ اس حادثے میں تین پہیوں والی سائیکل، پک اپ وین اور اسپورٹ کار میں ٹکر ہوئی تھیں۔پولیس کے مطابق اس حادثے میں چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں کچھ مسافر شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ کار اور وین کافی تیز رفتار میں تھیں۔ انہوں نے تین پہیوں والی سائیکل اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی. پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔