فلک نما سے پر اسرار لاپتہ شخص کی نعش برآمد

   

حیدرآباد ۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما سے پراسرار طور پر لاپتہ نوجوان کی نعش کو حسین ساگر سے برآمد کرلیا گیا ہے۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے حسین ساگر جھیل سے ایک نعش کو برآمد کیا جس کو شناخت 31 سالہ عبدالرحمان کی حیثیت سے کرلی گئی۔ عبدالرحمان پیشہ سے ڈرائیور تھا جو فلک نما علاقہ میں رہتا تھا۔ عبدالرحمان یکم جولائی کو اپنے مکان سے ملازمت پر جانے کا ذکر کرتے ہوئے نکلا تھا جو واپس نہیں لوٹا جس کی گمشدگی کی شکایت 2 جولائی کو فلک نما پولیس میں کروائی گئی تھی اور کل اس نوجوان کی نعش کو حسین ساگر سے برآمد کیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ عبدالرحمان نے خودکشی کرلی۔ پولیس سمجھتی ہے کہ مالی پریشانیوں کی وجہ ذہنی تناؤ سے دلبرداشتہ ہوکر عبدالرحمان نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع