فلک نما میں نئی دلہن کی خودکشی

   

حیدرآباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک 14 ماہ کی دلہن نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ انیس فاطمہ جو نواب صاحب کنٹہ علاقہ کے ساکن شہباز کی بیوی تھی ۔ اس لڑکی کی شادی 14 ماہ قبل ہوئی تھی اور یہ 6 ماہ کی حاملہ بتائی گئی ہے ۔ اس لڑکی نے 18 اکٹوبر کو مبینہ طور پر نامعلوم گولیوں کا استعمال کرلیا ۔ جس کے بعد اس کے شوہر نے اپنی بیوی کو اس کے مائیکے چھوڑ دیا اور روانہ ہوگیا ۔ لڑکی کی والدہ نے ایسے میٹرنٹی ہاسپٹل منتقل کیا ۔ جہاں علاج کے بعد لڑکی کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں لڑکی کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہباز اس کی بیوی کے کردار پر مبینہ شک کرتا تھا اور اس لڑکی کو مبینہ شدید ہراساں و پریشان کر رہا تھا ۔ فلک نما پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔