فن لینڈ کی ناٹو میں شمولیت غلطی ثابت ہوگی: پوٹین

   

ہیلسنکی: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے فن لینڈ کو خبردار کیا ہے کہ اپنے غیر جانبدارانہ موقف کو ترک کر کے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت اس کی طرف سے بہت بھاری غلطی ہوگی۔بی بی سی کی خبر کے مطابق، مسٹر پوتن نے ہفتے کے روز فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو سے ٹیلی فون پر بات کی اور کہا کہ فن لینڈ کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔دونوں رہنماؤں کی بات چیت کے بعد کریمپلن نے کہا کہ روسی رہنما نے کہا کہ “فوجی غیر جانبداری کی روایتی پالیسی کو ختم کرنا” غلطی ہو گی کیونکہ فن لینڈ کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ “ملک کے سیاسی رجحان میں اس طرح کی تبدیلی روس اور فن لینڈ کے تعلقات پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، جو گزشتہ برسوں کے دوران شراکت داروں کے درمیان اچھی ہمسائیگی اور تعاون کے جذبے سے پروان چڑھے ہیں۔”اسی دوران فن لینڈ کے صدر نینیستو نے پیوتن کو بتایا کہ روس کے حالیہ اقدامات، بشمول یوکرین کے خلاف کارروائی، نے فن لینڈ میں سیکورٹی کے ماحول کو تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بات چیت سیدھی اور سادہ تھی اور یہ بغیر کسی اشتعال کے کی گئی۔