فوجی اڈے پر گولہ باری سے 70 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک

   

کیف : یوکرین کے ایک فوجی اڈے پر روسی گولہ باری کے نتیجے میں ستر سے زائد یوکرینی فوجی مارے گئے ہیں۔ علاقائی گورنر کے مطابق یہ بمباری پیر کے روز شمال مشرقی علاقے اوختیرکا میں کی گئی۔ یہ ایک ہی دن میں یوکرینی فوج کا اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ دوسری جانب یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملے کے بعد سے اب تک 530 سے زائد عام شہری بھی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔ مبصرین کے مطابق اگر لڑائی اسی طرح جاری رہی تو ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔