فوجی صلاحیت میں اضافہ کرنے کم جونگ کا اجلاس

   

پیونگ یانگ،22دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے فوجی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے فوج کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں اتوار کو یہ اطلاع دی گئی۔رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں ملک کی حفاظت کے لئے فوجی صلاحیتوں کو مسلسل اور تیزی سے بڑھانے اور اندرونی معاملوں میں فیصلہ کن اصلاح کے اقدامات کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔حالانکہ یہ میٹنگ کب ہوئی اس کی اطلاع نہیں دی گئی۔اس کے علاوہ مسٹر کم نے ورکرس پارٹی آف کوریا کے مرکزی فوج کمیشن(سی ایم سی)کی تیسری میٹنگ میں اندرونی اور بیرونی حالات کا جائزہ بھی لیا۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سی ایم سی کے کئی اراکین کو ہٹایاگیا ہے اور کئی نئے رکن منتخب کئے گئے ہیں۔حالانکہ رپورٹ میں اس سے زیادہ معلومات نہیں دی گئی ہے ۔