فوج کے نام پر ووٹ مانگنے کے بجائے فوج کو ہی کیوں امیدوار نہیں بنادیاجاتا۔ رویش کمار کا ویڈیو

,

   

ایک نیوز پورٹل کو دئے گئے اپنے انٹرویو میں ممتا زصحافی رویش کمار نے برہمی کے عالم میں کہاکہ”وزیراعظم نریندر مودی فوج کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں‘ سپریم کورٹ بھی لاچار ہے کیونکہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہونے کے باوجود کاروائی سے قاصر ہے“۔

رویش کمار نے مزیدکہاکہ”فوج کے نام پر ووٹ مانگنے کے بجائے پلواماں میں شہید ہونے والے فوج کے برگیڈیر کو ہی اپنا امیدوار بنا لینا چاہئے“۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سے سوال کرنا حقیقی صحافت کی پہچان ہے۔ مبینہ طور پر رویش کمار نے کہاکہ”99.99فیصد ذرائع ابلاغ حکومت اور حکمران جماعت کی چاپلوسی میں مصروف ہے“۔

کوئی بھی حکومت سے سوال نہیں کرتا بلکہ اپوزیشن پر حملے کئے جارہے ہیں جو صحافی اقدار کے عین خلاف ہے۔

رویش نے کہاکہ 2014سے قبل کے پرائم ٹائم میں بی جے پی کے ترجمان بھاگ بھاگ کر اس لئے آتے تھے کیونکہ ہم اس وقت کی حکومت کے خلاف بات کرتے۔

غریبوں کی بات کرنا‘ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو اجاگر کرنا‘ بائیں بازو نظریات کا اثر نہیں بلکہ سچی او راچھی صحافت ہے۔

پیش ہے ویڈیو ضروردیکھیں