فون میں مگن ماں نے کمسن بیٹے کو فریج میں رکھ دیا

   

نئی دہلی : سوشل میڈیا کے جنون نے عوام کو لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث عجیب و غریب واقعات پیش آرہے ہیں۔ ہم اپنے روزمرہ کاموں، ضروریات، ملازمتوں، معلومات، کال اور تفریح سمیت کسی بھی چیز کیلئے برقی آلات پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون فون میں مگن ہے اور قریب بچہ کھیلنے میں مصروف ہے پھر وہ سبزیاں کاٹنا شروع کردیتی ہے اور بچہ وہیں موجود ہوتا ہے۔خاتون سبزیاں کاٹنے کے ساتھ فون پر بات میں مصروف ہے اور بظاہر بچے کی دیکھ بھال بھی کررہی ہے۔ اچانک خاتون اٹھتی ہے اور بچے کو اٹھا کر فریج میں رکھ کر دروازہ بند کردیتی ہے، کچھ دیر بعد جب والد آتا ہے اور احساس ہوتا ہے کہ بچہ نہیں ہے تو وہ ڈھونڈنا شروع کرتے ہیں ۔ جیسے ہی فریج کا دروازہ کھولتا ہے تو بچہ موجود ہوتا ہے۔یہ دیکھنا تھا کہ وہ اہلیہ کو باتیں سنانا شروع کردیتا ہے پھر خاتون بچے کو دیکھتی ہے کہیں اسے کچھ ہوا تو نہیں ہے۔