حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے فون ٹیاپنگ معاملہ کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ باوثق ذرائع کے مطابق فون ٹیاپنگ معاملہ میں دونوں تلگو ریاستوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں ، مرکزی وزراء اور ہائی کورٹ ججس کے ٹیلی فون ٹیاپ کرنے کی شکایت کے پیش نظر حکومت نے سی بی آئی سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس معاملہ کی جانچ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ کی جارہی ہے اور یہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر دوران ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد حکومت نے کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سابق بی آر ایس دور حکومت میں ماؤسٹوں کے نام پر کئی اہم شخصیتوں کے فون ٹیاپ کئے گئے ۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا کو گمراہ کرکے مرکزی وزراء اور اہم شخصیتوں کے ٹیلیفون ٹیاپ کئے گئے ۔ مقدمہ کے اہم ملزم سابق آئی پی ایس عہدیدار پربھاکر راؤ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں جس پر تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے کالیشورم پراجکٹ میں بے قاعدگیوں کی جانچ تحقیقات کیلئے سی بی آئی کو مکتوب روانہ کیا لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ 1