حیدرآباد۔ پرانے شہر کی ایک خاتون نے مرکزی وزارت خارجہ سے اپنے شوہر جو امریکہ میں مقیم ہے کے خلاف تین طلاق کی شکایت درج کرائی ۔ چندرائن گٹہ کی ساکن صباء فاطمہ کی شادی صومالیائی نژاد امریکی شہری عبداللہ احمد سے 2015 میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ ٹولی چوکی و ملک پیٹ میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھی۔ بعد ازاں وہ امریکہ چلا گیا۔ صباء فاطمہ بھی فروری میں اپنے شوہر سے ملاقات کیلئے امریکہ گئی تھی۔ خاتون نے کہا کہ اس کے شوہر عبداللہ احمد نے امریکہ سے فون پر ان کے والد کی موجودگی میں تین طلاق دے دیا۔ صباء فاطمہ نے ایم بی ٹی ترجمان امجد اللہ خاں خالد سے ربط کیا اور ان کے ذریعہ مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر سے نمائندگی کی اور کارروائی کی درخواست کی ہے۔