حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : زوما ٹو سی ای او دیپندر گوئل نے اس فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم کے نئے ’ ویج موڈ ینیبلمنٹ فیس ‘ پر تنقیدوں پر اپنے ردعمل کے طور پر معذرت خواہی کی ہے اور اس فیس کو منسوخ کردیا ہے ۔ ویجیٹرین فوڈ ڈیلیوریز پر عائد کردہ ایک ٹیکس پر آن لائن تنقیدیں کی گئیں اور یوزرس نے اسے ویجیٹرینس کے لیے ایک ’ لگثرری ٹیکس ‘ قرار دیا ۔ زوما ٹو سی ای او دیپندر گوئیل نے نے اس پر فوری ردعمل ظاہر کیا ۔ اس سلسلہ میں رنجن کے مسییج کے جواب میں گوئیل نے غلطی کا اعتراف کیا اور اسے فوری صحیح کرنے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس کا افسوس ہے ۔ اس چارج کو آج ہی برخاست کردیا جائے گا اور پھر ایسا نہیں ہوگا ۔ جس پر رنجن نے گوئیل کے ردعمل پر اظہار تشکر کیا ۔۔