فٹبال ورلڈکپ کیلئے شکیرا کے گیت نے دھوم مچادی

   

واشنگٹن ۔11؍مئی ( ایجنسیز )عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لاطینی موسیقی کی ملکہ شکیرا نے نئے گیت کی جھلکیاں جاری کردیں جو فٹبال ورلڈ کپ کیلئے تیار کیا گیا ہے۔فٹبال ورلڈ کپ کیلئے تیار کردہ اس گیت کے نئے ٹیزر نے دھوم مچادی ہے۔ شکیرا نے نئے گیت کی جھلکیاں جاری کردیں ہیں۔نئے اینتھم میں ان کے ساتھ نائیجیرین اسٹار برنا بوائے نے بھی پرفارم کیا ہے۔ اس سے قبل 2010 میں بھی شکیرا کا ‘واکا واکا’ کھیل کے مداحوں کو دیوانہ بنا چکا ہے جبکہ حال ہی میں ریوڈی جنیرو میں ہونے والے شکیرا کے ایک کانسرٹ میں 20 لاکھ کا مجمع امڈ آیا تھا۔ فٹبال ورلڈکپ کیلئے اس گیت کے نئے ٹیزر نے ابھی سے دھوم مچادی ہے۔