فٹبال پر کمال کی گرفت،نوجوان لڑکی سے شائقین متاثر

   

پیرس ۔یوں تو ہم نے کئی کھلاڑیوں کو فٹ بال کھیلتے اور گول کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن فٹ بال سے کرتب بازی ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔فٹبال کا ایک ویڈیو کافی مقبول ہوا ہے اور اس ویڈیو میں نظر آنے والی اس فرانسیسی حسینہ کو ہی دیکھ لیں جو فٹ بال سے مختلف کرتب پیش کرنے کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔فرانس سے تعلق رکھنے والی یونا ڈیلئیر نامی 20 سالہ لڑکی نے فٹ بال کو پیروں اور سر پر اْچھالتے ہوئے ایسے شاندار کرتب پیش کیے کہ دیکھنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔فٹ بال کھیلنے کی شوقین فرانسیسی حسینہ اپنی صلاحیتوں کی بنا پرکئی مقامی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے اور ایک پروفیشنل فری اسٹائل کھلاڑی بننے کی خواہاں ہے۔