فٹنیس اور ویلنیس لرننگ آن لائن سرٹیفکیٹ کورس

   

نئی دہلی۔ دہلی یونیورسٹی کے شری گورو نانک دیو خالصہ کالج(ایس جی این ڈی کے سی)، قرول باغ اور ماتا سندری کالج کے طلبا کے لئے جسمانی فٹنس، پرسنلٹی ڈیولپمنٹ اور غذاکی عادتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے مکمل فٹنیس اور ویلنیس لرننگ پر شارٹ ٹرم آن لائن سرٹی فکیٹ کورس کی شروعات کی جارہی ہے ۔کورس کی باضابطہ شروعات یکم مارچ سے ہوگی۔30 گھنٹے کی مدت والے اس کورس میں یکم مارچ سے 14 اپریل تک 20 لیکچر ہوں گے ، جس کی فیس 300 روپے ہوگی۔ ہرلیکچر ڈیڑھ گھنٹے کا ہوگا اور ہفتے میں تین دن پیر، بدھ اور جمعرات کو ہوں گے ۔یہ سبھی لیکچر ڈاکٹر شیلا کے ایس، ڈاکٹر سیما کوشک، ڈاکٹر مونیکا دیوان، ڈاکٹر بینو گپتا، ڈاکٹر نودیپ جوشی، وپن سرین، ڈاکٹر وکرم سنگھ، ڈاکٹر سومیہ وج، مودت کرشنن، ڈاکٹر اجے ملک، ڈاکٹر ونیت مہتہ، ڈاکٹر پوجا وادھوا اور پروفیسر اروند ملک لیں گے ۔