ہنمکنڈہ میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کے پاس طلبہ تنظیم کا احتجاج ، قائدین کا خطاب
ہنمکنڈہ ۔/14ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی این ایس ایف ریاستی صدر پرلہ پلی رویندر نے کہاکہ ریاست بھر میں زیر التواء فیس بقایا جات جاری نہیں کئے گئے تو پرگتی بھون کا محاصرہ کیا جائے گا ۔ٹی این ایس ایف تلنگانہ کی جانب سے فیس بقایہ جات کے سلسلے میں اہتمام کردہ احتجاجی ریالی کو منظوری نہ دینے پر امبیڈکر اسٹاچیو کے پاس دھر نا منظم کیا گیا ۔اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست بھر میں انٹر ،ڈگری ، پی جی اور پروفیشنل کالجوں کے طلباء کو تقریبا 3300کروڑ روپئے کے فنڈ جاری نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔پچھلے دو سالوں سے یہ بقایات جات زیر التواء ہیں ۔تلنگانہ حکومت میں فیس بقایہ جات پر منحصر ایس سی ،ایس ٹی ،بی سی اور میناریٹی طلباء کو تعلیم سے دورکرنے کی کوشش کررہی ہے ۔گزشتہ دو سال سے پرائیویٹ کالجیس کے انتظامیہ نے مختلف کورسیس مکمل کرنے والے طلباء کو سرٹیفیکیٹ نہ دیکر مسائل پیدا کررہے ہیں ۔چیف منسٹر کو ضمنی انتخابات پر جو توجہ دے رہے ہیں اس طرح طلباء پر ان کی توجہ نہیں ہے ۔اس موقع پر ایم ڈی رحیم انچارج حلقہ ہنمکنڈہ تلگو دیشم پارٹی نے کہاکہ دیگر ریاستوں کے کسانوں کی چیف منسٹر کو یاد آرہی ہے لیکن تلنگانہ کی طلباء پر کوئی توجہ نہیںدی جارہی ہے ۔انہوںنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں ویلفیر ہاسٹلس کی حالت انتہائی خراب ہے ۔مناسب سہولیات کی کمی ،مس چارجس کی کمی ،غذائیت سے بھر پور خوراک کی کمی کی وجہ سے طلباء مشکلات کا شکار ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ریاست کے طلباء کے فیس بقایا جات جاری نہیں کئے گئے تو ریاست بھر میں احتجاج منظم کیا جائے گا۔اس موقع پر تلگو دیشم ریاستی سکریٹری سامبیا ،بابا قادر علی ،راجیم گوڑ ،یاکوب ،سریش اور دیگر قائدین موجود تھے ۔